29 ستمبر، 2021، 3:39 PM

پاکستان کرکٹ ٹیم ائیندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم ائیندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ " پی سی بی" کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ " پی سی بی" کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی ٹیم  21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچے گی، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کا پہلا 4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہو گا۔ ٹور کا پہلا ون ڈے میچ 10 نومبر کو، دوسرا 12 اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

News Code 1908340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha