28 ستمبر، 2021، 10:21 AM

افغانستان میں طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی

طالبان کی جانب سے افغانستان میں حجاموں کو بھیجے گئے نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی گاہک کی داڑھی نہ مونڈھی جائے بصورت دیگر دکاندار ذمہ دار ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں حجاموں کو بھیجے گئے نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی گاہک کی داڑھی نہ مونڈھی جائے بصورت دیگر دکاندار ذمہ دار ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں داڑھی ترشوانے یا مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی اس حکم پر عمل درآمد کے لیے تمام حجاموں کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ ایک میٹنگ میں لیا گيا ہے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن اور کلچر حافظ رشید ہلمند نے مزید کہا کہ داڑھی مونڈھوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1908321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha