26 ستمبر، 2021، 1:49 PM

بھارتی فوج نے کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فوج نے کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ بانڈی پورہ میں فوجی سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ بانڈی پورہ میں فوجی سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو ہلاک کردیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران ہلاک افراد  کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری جوانوں کو ہلاک کردیا،  بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہےواضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کے ضلع بارہ مولا اور شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1908301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha