مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اربعین کے دن امام حسین (ع) اسکوائر پر حسینی عزاداروں کا اجتماع ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے دن حسینی اربعین کے پروگرام کا آغاز زیارت اربعین سے ہوگا۔ اس عظیم اجتماع سے حجۃ الاسلام شیخ مصطفی کرمی خطاب کریں گے۔ اربعین کا پروگرام صبح 9 بجے سے شروع ہوگا اور 12 بجے اختتام پذير ہوجائےگا۔ اس پروگرام میں رضا نبوی، امین مقدم ، مہدی خادم ، حسین موحد، امیر نعیمی اور امیر حسین محمودیان نوحہ خوانی کریں گے۔
تہران میں اربعین کے دن امام حسین (ع) اسکوائر پر حسینی عزاداروں کا اجمتاع ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اربعین کے دن امام حسین (ع) اسکوائر پر حسینی عزاداروں کا اجتماع ہوگا۔
News ID 1908287
آپ کا تبصرہ