21 ستمبر، 2021، 10:12 AM

داعش نے ننگر ہار میں طالبان پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے ننگر ہار میں طالبان پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان کے شہر جلال آباد اور ننگر ہار میں طالبان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد اور ننگر ہار میں طالبان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ داعش کے حملوں کے بعد افغان طالبان کے انٹیلی جنس ادارے نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے انٹیلی جنس چیف ملا بشیر نے تصدیق کی ہے جلال آباد میں طالبان پر تین دھماکوں کے الزام میں 40 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ملا بشیر نے یہ نہیں بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق کس جماعت یا گروپ سے ہے تاہم حال ہی میں ہونے والے ہر دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے تسلیم کی ہے۔

News Code 1908232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha