مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نیویارک میں اپنے قیام کے دوران مختلف ممالک کے وزراء خارجہ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ 45 ملاقاتیں کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1908231
آپ کا تبصرہ