صہیونیوں کا نابلس پر وسیع حملہ / 23 فلسطینی شدید زخمی

مغربی پٹی کے شہر نابلس پر صہیونیوں کے وسیع حملے میں 23 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی کے شہر نابلس پر صہیونیوں کے وسیع حملے میں 23 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صہیونیوں کے نابلس پر وسیع حملے کے بعد فلسطینیوں اور صہیوینوں پر جھڑپوں کا آغاز ہوگیا جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک دن قبل فلسطینی تنظيم الاسیرہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں صہیونی جیل کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ انتباہ آخری انتباہ ہے اگر اسرائیل جیل کے  حکام نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطینی قیدی انھیں پروگرام کے مطابق نشانہ بنائیں گے اور اسرائيلی جیلوں میں جہادی مشن شروع ہوجائےگا۔

News Code 1908159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =