مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشن نے چوتھے ٹی20 میں مہمان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ ڈھاکہ میں 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔ تیسرے ٹی20 کی فاتح نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن چوتھے میچ میں بھی پہلے دو میچوں کی طرح لڑکھڑا گئی۔
نیوزی لینڈ کے ول ینگ کے 46 اور ٹام لیتھم کے 21 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا، پوری ٹیم 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے نسیم احمد اور مستفیض الرحمٰن نے مہمان ٹیم کے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلادیش کے کھلاڑی بھی تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے اور 94 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کی یہ تیسری فتح ہے، اسے مہمان ٹیم پر فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے تاہم آخری میچ 10ستمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ