مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان اور قومی مزاحمتی محاذ کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے اس دوران پنجشیر کے سابق گورنر اور مزاحمتی محاذ کے اہم کمانڈر بہلول طالبان کے ساتھ لڑائي میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بہلول بہیج پنجشیر کے مزاحمتی محاذ اور جہاد کا اہم حصہ اور نمایاں شخصیت کے مالک تھے جو طالبان کے ساتھ لڑائیم یںم ارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ افغانستان کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے قریبی ساتھی تھے اور پنجشیر کے موجودہ شرائط میں بھی وہ احمد مسعود کے ساتھ تھے۔ پنجشیر مزاحمتی محاذ نے بہلول بہیج کی موت کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہلول بہیج کو پاکستانی کمانڈوز نے پنجشیر کے آبدرہ علاقہ میں شہید کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر چہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن اس اہم صوبہ میں خونریز لڑائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجشیر مزاحمتی محاذ نے بھی طالبان کے دعوے کو رد کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ