19 اگست، 2021، 10:17 AM

افغانستان کے سابق صدر کی متحدہ عرب امارات میں موجودگی کی تصدیق

افغانستان کے سابق صدر کی متحدہ عرب امارات میں موجودگی کی تصدیق

متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سابق صدراشرف غنی اور ان کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام  نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سابق صدراشرف غنی اور ان کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ سی این این کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں  افغان صدر کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔  بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغان صدراشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ تاجیکستان چلے گئے تھے۔ تاہم تاجیکستان نے اشرف غنی کی ملک میں آمد یا ان کے طیارے کی تاجیکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا میں زیر گردش ایسی خبریں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

اس کے بعدکہا گیا کہ وہ عمان میں ہیں لیکن عمان نے بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کی اور اب پتہ چلا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امریکہ اور اسرائیل کے قریبی دوست ملک متحدہ عرب مارات میں موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر ہمارے ملک میں ہیں۔

News ID 1907845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha