مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے تجزیہ نگار حسن علیق نے جنوب بیروت کے حالیہ حوادث میں سعودی عرب اور امریکہ کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب جنوب بیروت کے خلدہ علاقہ میں بدامنی کا اصلی سبب ہیں۔ لبنانی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ جنوب بیروت کے خلدہ علاقہ میں سنگين جرم کا ارتکاب پہلے سے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت کیا گيا۔
حسن علیق کا کہنا ہے کہ جنوب بیروت کے حالیہ حوادث میں امریکہ اور سعودی عرب کا کردار نمایاں ہے۔ سعودی عرب نے لبنان میں اقتصادی اور سیاسی خلل ایجاد کرنے کے بعد اب کشیدگی اور تشدد کو ہوا دینے پر کمرباندھ لی ہے۔ لبنانی تجزيہ نگار کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کبھی بھی لبنان کے اندر اپنی طاقت اور قدرت کا استعمال نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس طرح کی سیاست کو پسند کرتے ہیں۔ حزب اللہ نے جنوب بیروت کے واقعہ پر صبر و تحمل سے کام لیا اور حکیمانہ مؤقف اختیار کیا۔
حزب اللہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کبھی بھی حزبی مفادات کو قومی اور ملکی مفادات پر ترجیح نہیں دیتی۔ واضح رہے کہ خلدہ علاقہ میں بعض مسلح افراد نے اسرائیل اور بیرونی طاقتوں کے اشارے پر حزب اللہ لبنان کے ایک رکن کو شہید کردیا تھا۔ حزب اللہ لبنان نے خود اس واقعہ میں وارد ہونے کے بجائے لبنان کی فوج اور لبنان کی عدلیہ سے اس کی تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ