کراچی کے علاقہ لاڑکانہ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد ہلاک

کراچی میں لاڑکانہ کے علاقہ قمبر میں لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں لاڑکانہ کے علاقہ قمبر میں لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑے  میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ میں قمبر کے علاقہ لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں  4 افراد ہلاک اور  8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل بھی قمبر کے تھانہ ڈرگھ کی حدود میں مگسی اور مہر قبیلے کے درمیان زرعی پانی پر جھگڑے میں دو افراد قتل اور  9 زخمی ہو چکے ہیں۔

News Code 1907606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =