26 جولائی، 2021، 10:41 AM

اسرائیل نےمراکش کے لیےبراہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

اسرائیل نےمراکش کے لیےبراہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

اسرائیل نے شمالی مغربی افریقی عرب ملک مراکش کے لیےبراہ راست پروازیں شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے شمالی مغربی افریقی عرب ملک مراکش کے لیےبراہ راست پروازیں شروع کردی ہیں۔  اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز اتوار کو مراکش پہنچی۔ سعودی عرب کے ذرائع مطابق اسرائیل اور مراکش نے 7 ماہ قبل سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ ادھر اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں اساسی اور بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ سعودی عرب کے اشاروں پر بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے اور سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے پر تول رہا ہے۔

News ID 1907519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha