19 جولائی، 2021، 6:53 PM

بھارتی سرکار پرصحافیوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کرنے کا الزام

بھارتی سرکار پرصحافیوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کرنے کا الزام

میڈیا تنظیموں کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی سرکار صحافیوں کی جاسوسی اور موبائل فونز ہیک کرنے کے لیے اسرائیلی ساختہ سافٹ ویئر استعمال کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ویب سائٹ " دی وائر" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سترہ میڈیا تنظیموں کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی سرکار صحافیوں کی جاسوسی اور موبائل فونز ہیک کرنے کے لیے اسرائیلی ساختہ سافٹ ویئر استعمال کرتی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق مودی سرکار نے صحافیوں، سرکاری اہلکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنان کی جاسوسی کے لیے 37 اسمارٹ فونز کو اسرائیل کے سافٹ ویئر کی مدد سے ہیک کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 17 اسمارٹ فونز کے علاوہ ملک بھر کے 300 موبائل فون نمبروں کی بھی جاسوسی کی گئی۔ یہ حکومتی وزراء ، حزب اختلاف کے سیاستدانوں، صحافیوں، سائنس دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے زیر استعمال تھے۔

دی وائرکی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے ہندوستان ٹائمز، دی ہندو اور انڈین ایکسپریس جیسے بڑے ادارے، دی وائر کے دو بانی ایڈیٹرز اور 40 سے زائد صحافیوں کی جاسوسی کی گئی۔

News ID 1907431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha