27 نومبر، 2025، 1:47 PM

اسرائیلی فوج نے افسران کے لیے اینڈروئیڈ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

اسرائیلی فوج نے افسران کے لیے اینڈروئیڈ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

7 اکتوبر کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات اور معلومات کے تحفظ کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے سینئر افسران کے اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے 7 اکتوبر کی کارروائی کے بعد ہیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے اہلکاروں خصوصا سینئر افسران کے لیے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

النشرہ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دیا ہے کہ فوج نے حساس معلومات کے تحفظ اور ممکنہ سائبر دراندازی کے خطرات کم کرنے کے لیے موبائل فون کے استعمال پر نئی پابندیاں نافذ کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک داخلی تحقیق کے بعد کیا گیا جس میں سفارش کی گئی کہ فوجی افسران کی جانب سے اسمارٹ فون کے استعمال پر بی دوبارہ پابندیاں عائد کی جائیں اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر نگرانی کو مزید بڑھایا جائے۔

گذشتہ برسوں میں اسرائیلی فوج صرف کرنل اور اس سے اوپر کے رتبے کے افسران کو امریکی ساختہ ’آئی فون‘ سرکاری استعمال کے لیے مہیا کرتی تھی۔ فوج کے مطابق اینڈروئیڈ سسٹم کے حامل فونز دراندازی کے زیادہ خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں، اسی لیے آئی فون کو نسبتا محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

نئی پابندی کے تحت اب یہ دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور لیٖفٹیننٹ کرنل اور اس سے بالا رتبے کے افسران بھی اینڈروئیڈ فون استعمال نہیں کرسکیں گے، جس سے سینکڑوں افسران اس ممنوعہ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

News ID 1936768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha