15 جولائی، 2021، 3:26 PM

ایران کے نئے صدر کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اظہار

ایران کے نئے صدر کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے آذربائیجان اور ایران کے دوستانہ ، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  تاریخی اور ثقافتی  بنیادوں پر استوار ہیں۔ ایران کے نئے صدر نے آذربائیجان کی ارضی سالمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اندرونی ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے اور خطے میں پائیدار امن و صلح کے سلسلے میں مشترکہ تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

News ID 1907386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha