12 جولائی، 2021، 8:09 PM

یوروکپ کے فائنل میں شکست کے بعد برطانیہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے/ 21 پولیس اہلکار زخمی

یوروکپ کے فائنل میں شکست کے بعد برطانیہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے/ 21 پولیس اہلکار زخمی

یوروکپ کے فائنل میں برطانوی فٹبال ٹیم پینالٹی شوٹ میں شکست سے دوچار ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوروکپ کے فائنل میں برطانوی فٹبال ٹیم پینالٹی شوٹ میں شکست سے دوچار ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے 55 سال بعد ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے کا تاریخی موقع برتری حاصل کرنے کے باوجود پینالٹی شوٹ میں گنوا دیا جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 21 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی گول مس کرنے والے تینوں سیاہ فام کھلاڑیوں کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا کر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

Euro Cup London Protest 2

  ذرائع کے  مطابق کورونا وائرس کے باعث ایک سال تاخیر سے ہونے والے یوروکپ2020 کے فائنل میں ٹورنامنٹ کے 33 میچوں میں ناقابل شکست اٹلی نے پینالٹی شوٹ میں 3 کے مقابلے میں 2 گول سے انگلینڈ کو شکست دیدی۔ لندن کا ویمبلی اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور برطانیہ نے صرف دوسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی جسے اٹلی نے 67 ویں منٹ میں برابر کردیا۔  اضافی وقت میں بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ پینالٹی شوٹس پر انگلینڈ کے 3 کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے اور اتفاق سے تینوں سیاہ فام تھے جنھیں شکست کا ذمہ دار قراردیا جارہا ہے۔مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 21 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Euro Cup London Protest 1

News Code 1907349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha