10 جولائی، 2021، 8:23 PM

صومالیہ میں پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک

صومالیہ میں پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے پولیس کمشنر کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق موغادیشو میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس کمشنر کے قافلے سے ٹکرا دی۔ پولیس کمشنر فرحان محمد حملے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس ترجمان صادق عدن علی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کمشنر پر خودکش حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب ملوث ہے، حملے میں راہگیر سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 8 زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر دہشت گرد تنظیم الشباب نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار پولیس کمشنر کے محافظ تھے۔

News Code 1907322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha