10 جولائی، 2021، 10:02 AM

طالبان نے اب تک 7 افغان پائلٹوں کو ہلاک کردیا

طالبان نے اب تک 7 افغان پائلٹوں کو ہلاک کردیا

افغان طالبان نے حالیہ مہینوں میں کم سے کم 7 افغان پائلٹوں کو ہدف بناکر قتل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے حالیہ مہینوں میں کم سے کم 7 افغان پائلٹوں کو ہدف بناکر قتل کیا ہے۔  افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ عسکری برابری حاصل کرنے کی طالبان کی کوشش کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے زمینی حملے جاری ہیں لیکن اُن کے پاس فضائی طاقت نہیں ہے، اس لیے وہ افغان فضائیہ کو ناکارہ بنانے کے لئے افغان پائلٹوں کو قتل کرنے کی مہم جاریر کھے ہوئے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ افغان پائلٹوں کو قتل کرنے کی پالیسی عسکری برابری کے لیے اپنائی گئی ہے ۔افغان حکومت نے قتل ہونے والے پائلٹوں کی تعداد افشا نہیں کی۔

سینیئر افغان اہلکار کے مطابق طالبان کی ہٹ لسٹ میں سب سے اُوپر افغان پائلٹس ہیں کیونکہ امریکہ اور نیٹو کے تربیت یافتہ افغان جنگی پائلٹ ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ امریکی و افغان حکام کے مطابق فضائی مشن کے مقابلے میں ان پائلٹوں کی زندگی ایئر بیس کے باہر زیادہ خطرے میں ہوتی ہے، اس ضمن میں افغان پائلٹس اور اُن کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

News Code 1907311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha