8 جولائی، 2021، 9:06 AM

طالبان افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار ہیں

طالبان افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار ہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار طالبان ہیں۔ 

افغان صدر نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

صدر اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان سے جانے کا پروگرام بنایا تو کہا پاکستان اور طالبان اپنا فیصلہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اور ان کے حامیوں پر عائد ہوتی ہے۔

News Code 1907284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha