مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں کراٹے کوچ کی جانب سے 27 بار زمین پر پٹخے جانے کے باعث 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ۔
اطلاعات کے مطابق تائیوان میں رواں برس 21 اپریل کو 7 سالہ بچے کو نازک حالت میں فینگ یوآن اسپتال لایا گیا تھا۔ بچے کو مبینہ طور پر کراٹے کلاس کے دوران کوچ نے دو درجن سے زائد بار زمین پر پٹخا تھا جس سے بچہ برین ہیمریج کا شکار ہوگیا تھا۔
دماغ پر سنگین چوٹیں لگنے کی وجہ سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز 70 دنوں کی محنت کے باوجود بچے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
بچے کے والدین نے 60 سالہ کراٹے ٹرینر کو بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو کراٹے کلاس کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر کراٹے کوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ