امریکی ریاست فلوریڈا میں عمارت گرنے کےواقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں عمارت گرنے کےواقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11ہوگئی ہے جبکہ150افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں عمارت گرنے کےواقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11ہوگئی ہے جبکہ150افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔  میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت کے ملبے میں دبے ہوئے افراد کےاہل خانہ منتظر ہیں لیکن اب ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں۔ امریکی حکومت کی سست کارروائیوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ میامی کاؤنٹی میں 12 منزلہ عمارت گرنے کا حادثہ پانچ روز قبل پیش آیا تھا اور امدادی ادارے ابھی تک ملبے میں دبے ہوئے افراد کو نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔

News Code 1907169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =