29 جون، 2021، 11:47 AM

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم پھیل گئی

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم پھیل گئی

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کورونا وائرس  کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اعلی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سڈنی کےعلاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اسے  نازک صورتحال  قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

News Code 1907166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha