26 جون، 2021، 9:16 AM

پاکستان کے وزير خارجہ نے دہلی میں آل پارٹی کانفرنس کو ناکام قراردیدیا

پاکستان کے وزير خارجہ نے دہلی میں آل پارٹی کانفرنس کو ناکام قراردیدیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آل پارٹی کانفرنس میں 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا جو اس کانفرنس کی ناکامی کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیتے  ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آل پارٹی کانفرنس میں 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا جو اس کانفرنس کی ناکامی کا مظہر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے  آل پارٹیز حریت کانفرنس کو دعوت نہیں دی گئی، ساڑھے 3 گھنٹے کی نشست کا کوئی طے شدہ ایجنڈا نہیں تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کل 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا، اے پی سی میں مودی نے اعتراف کیا کہ دلوں کی دوری ہے، کشمیری دہلی سے دور ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں مودی کو کچھ حاصل نہیں ہوا، اے پی سی میں بھارتی سرکار نے مبہم بات کی، کشمیری رہنماؤ ں نے مطالبہ کیاتھا کہ 5 اگست سےپہلےکی حیثیت بحال کی جائے۔ کشمیرری رہنمؤں کو اپنے مطالبے کا کوئی جواب نہیں ملا۔

News Code 1907119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha