مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں ایرانی ووٹروں کو درپیش مشکلات کی بنا پر تہران میں برطانیہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی شہر برمنگھم میں ایک ایرانی خاتون ووٹر کو کچھ دہشت گردوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کی گئی، خطیب زادہ نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور برطانوی سفیر سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر برطانوی حکومت کو ایران کی تشویش کے بارے میں آگاہ کرے ۔ خطیب زادہ نے کہا کہ برطانیہ میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں خلل ایجاد کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی سفیر سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت اور پولیس نے ووٹنگ میں حصہ لینے والے ایرانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کوتاہی کی ہے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ برطانیہ میں فارسی زبان میڈیا کی شیطنت اور جمہوریت کے خلاف ان کی سازش کے بارے میں بھی برطانوی سفیر کو آگاہ کیا گیا ۔
آپ کا تبصرہ