16 جون، 2021، 2:07 PM

افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہوسکتا ہے

افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہوسکتا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، امن واستحکام سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطےکافائدہ ہے، جنگ اور قتل  وغارت سے بہت نقصان ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لئے اچھی مفاہمت قائم ہوچکی ہے، ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی اور اگر افغانستان کی سرزمین کو بھی کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتاہے۔

News ID 1906962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha