مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عائد پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد سیاحوں کی دلچسپی کے اہم تاریخی مرکز تاج محل کو رواں ہفتے کھولنے کا اعلان کیا گيا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے دو ماہ قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آنے کے بعد بند کیے گئے تاج محل کو دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اموات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ