مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ مارنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
اطلاعات کےمطابق عدالت نے صدر کو تھپڑ مارنے میں ملوث 28 سالہ نوجوان ڈامین تاریل کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم کو سرکاری ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نااہل قرار دے دیا اور پانچ سال تک اسلحہ رکھنے پر پابندی لگادی۔
آپ کا تبصرہ