22 مئی، 2021، 6:33 PM

فلسطینی حکومت کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ کرنے کا فیصلہ

فلسطینی حکومت کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ کرنے کا فیصلہ

فلسطینی حکومت نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی حکومت نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطینی حکومت نے  اس سلسلے میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز (جمعے کو) مسجدِ اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجدِ اقصیٰ میں ہزاروں نمازی جمعے کی نماز کے بعد جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا ہے، اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد حماس نے جیت کا اعلان کیا تھا، جس پر غزہ میں جشن منایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں 240 سے زائد فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

News ID 1906619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha