مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبدللہیان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے حد اقل مطالبہ یہ ہے کہ وہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کے سفارتخانوں کو بند کرکے فلسطینیوں کے ساتھ عملی ہمدردی کا اظہار کریں۔
انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارت اور بحرین کو فوری طور پراسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اس وقت مسلم ممالک کی عملی حمایت کی ضرورت ہے۔ عرب اور اسلامی ممالک کو ایران کی طرح فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے اور اسرائیلی سفارتخانوں کوفوری طور پر بند کردینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ