13 مئی، 2021، 12:55 PM

ایران کے مختلف صوبوں، شہروں اور دیہاتوں میں عید فطر عقیدت اور احترام سےمنائي گئی

ایران کے مختلف صوبوں، شہروں اور دیہاتوں میں عید فطر عقیدت اور احترام سےمنائي گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں، شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں طبی دستورات کی رعایت اور سماجی فاصلوں کے ساتھ آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف  صوبوں، شہروں، قصبوں اور دیہاتوں  میں طبی دستورات کی رعایت اور سماجی فاصلوں کے ساتھ آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی ۔  مؤمنین نے نماز عید فطر ادا کرکے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایک مہینے کی عبادت اور بندگی پر شکر ادا کیا ۔ عید سعید فطر عالم اسلام کی اہم اعیاد میں شامل ہے ۔ عید سعید فطردر حقیقت  اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی ، عبودیت  اور عجز کا اظہارہے۔ عید سعید فطر ایک ماہ کی عبادت ، بندگی ، روزہ داری اور دعا و مناجات کے بعد اللہ تعالی کے شکر و سپاس کے طور پر منائی جاتی ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا: عید فطر کی شب کو جوائز اور انعامات کی شب کہتے ہیں جب عید فطر کی شب پہنچتی ہے تو اللہ تعالی نیک اور صالح  عمل بجا لانے والوں کو بے حساب اجر و پاداش ادا کرتا ہے۔ جیسا کہ عید فطر کی نماز کی دعائے قنوت سے بھی عیاں ہے کہ اللہ تعالی صاحب کبریا ، صاحب عظمت اور صاحب جبروت ہے اور اللہ تعالی نے اس دن کو محمد اور آل محمد اور مسلمانوں کے لئے عید کا دن قراردیا ہے عید کا مطلب اللہ تعالی کی بارگاہ میں پاک و پاکیزہ ہوکر واپس آنے کا نام ہے ۔ انسان رمضان المبارک میں عبادت ، بندگی ، دعا اور مناجات اور اشک و آہ  کے ذریعہ  ہر قسم کی آلودگی سے پاک وپاکیزہ  ہوکر اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے ۔ عید کا فلسفہ  اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی اور عبودیت کا اظہار ہے ۔

News ID 1906498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha