3 مئی، 2021، 2:29 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے

اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے نائب چیئرمین نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے نائب چیئرمین نصرت اللہ لطفی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر قدس کا عالمی دن آن لائن منایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ اورعالمی یوم قدس کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر اس سال بھی گذشتہ سال کی طرح ریلیوں کا اہتمام نہیں کیا جائےگا۔

News ID 1906363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha