فلسطینیوں کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب / اسرائیل پر 10 راکٹوں سے حملہ

فلسطینیوں نے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے غزہ کی پٹی سے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے غزہ کی پٹی سے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے ہیں ۔

اطلاعات  کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے صرف 2 گھنٹے بعد ہی اسلامی مزاحمتی گروہوں نے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے۔ ان راکٹوں میں سے 2 کو اسرائیل نے منہدم کردیا جبکہ دیگر راکٹ اسرائیل کے غیر رہائشی والے علاقوں پر گرے۔ واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے توپ خانوں نے مشرقی غزہ کے البریج علاقے پر گولہ باری کی تھی ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے توپوں کے گولوں سے غرہ پٹی کے القرارہ علاقے میں واقع زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا۔

News Code 1906242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =