مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت سے شہید، زخمی اور لاپتہ افراد کی تعداد 110,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جب کہ پٹی کے 90 فیصد باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔
اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو پہنچنے والے براہ راست نقصانات کا محتاط تخمینہ 30 بلین ڈالر ہے۔ یہ تخمینہ غزہ کے رہائشی مکانات، بنیادی شہری ڈھانچے، بجلی گھروں اور پانی کے سیوریج سسٹم کو پہنچنے والے نقصانات کے محتاط جائزے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ