بوشہر میں زلزلہ سے بوشہر کےایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

صوبہ بوشہر میں ایٹمی بجلی پلانٹ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بوشہر میں زلزلہ سے بوشہر کےایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بوشہر میں ایٹمی بجلی پلانٹ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بوشہر میں زلزلہ سے بوشہر کےایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صبح 11 بجکر 11 منٹ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث بوشہر کے ساحلی ضلع  گناوہ  میں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران 5 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق شہر میں دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔  زلزلے سے بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جبکہ اس میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

News Code 1906154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =