مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غریب آبادی نے ہفتے کے روز دہشت گردی، پابندیوں اور انسانیت کے خلاف امریکی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایرانی قوم اور دیگر اقوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے اور ان پر یقین نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سیاست کرنے کی ایک اور وجہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں امریکہ کی بے حسی ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ اگرچہ بہت سے ممالک اور اداروں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے لیکن امریکہ اس جرائم کے خلاف بیان تک جاری نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس صہینوں کو ان جرائم کے ارتکاب کے لیے بہت زیادہ لاجسٹک اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے سیاسی مقاصد کے لیے عراق اور افغانستان پر حملہ کیا۔ ان ممالک کے لاکھوں لوگوں کو شہید کرنا اور ایران پر اقتصادی پابندیاں اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کا دعوی صرف زبانی حد تک ہے اس پر یقین نہیں رکھتا۔
آپ کا تبصرہ