18 اپریل، 2021، 6:13 AM

فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار اور اس کے دودہشت گرد ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار اور اس کے دودہشت گرد ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کی فوج نے ابوسیاف کے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملٹری گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کرنے والے ایک بمبار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فلپائن فوج اور دہشت گردوں  کے درمیان گھمسان کی جنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 2  دہشت گرد مارے گئے۔ فلپائن فوج نے دہشت گردوں  کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔

فلپائن فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش بمبار مصر کا شہری تھا جس کا نام یوسف ہے اور وہ ایک معروف داعش خاتون ردا محمد محمود کا بیٹا ہے۔ ردا محمد محمود نے بھی دو سال قبل آرمی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

News Code 1906145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha