18 اپریل، 2021، 6:06 AM

پاکستانی حکومت کا رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت کا رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے سرکاری افسران کو دھمکیاں دی ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے بیان پر ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے  رہنما رانا ثنااللہ نے سرکاری افسران کو دھمکیاں دی ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے بیان پر ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز ایک بیان دیا جس میں انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو وہی کہا جو چند روز سے ایک انتہاپسند جماعت کہہ رہی تھی، جو زبان رانا ثنااللہ نے استعمال کی وہی بانی ایم کیوایم نے استعمال کی تھی، اور آج دونوں کہاں ہیں سب جانتے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ہمارے سرکاری افسران یا ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جس نے پاکستان میں سیاست کرنی ہے وہ آئین کی حدود میں رہ کر سیاست کرے،  بانی ایم کیو ایم بننے کی کوشش نہ کی جائے، اگر اداروں کے خلاف بولیں گے یا ان کی ساکھ خراب کرنے یا انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News Code 1906143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha