6 اپریل، 2021، 3:23 PM

نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 1800 قیدی جیل سے فرار ہوگئے

نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 1800 قیدی جیل سے فرار ہوگئے

نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 1800 قیدی فرار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 1800 قیدی فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جب کہ حملے کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

News ID 1905976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha