30 مارچ، 2021، 7:50 AM

سعودی حکومت نے کئي درجن وہابی علماء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا

سعودی حکومت نے کئي درجن وہابی علماء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا

سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ میں کئی درجن وہابی علماء کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ  میں کئی درجن وہابی علماء کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے 54 وہابی علماء اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے کام سے روک دیا ہے جب کہ دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھنے اور تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علماء کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے حکام اب وہابی نظریہ سے تنگ آگئے ہیں اور اس کی جگہ وہ اب مغربی ثقافت کو سعودی عرب میں فروغ دے رہے ہیں۔ تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق وہابیت سے ہے اور سعودی عرب وہابیت کا مرکز ہے  سعودی حکومت نے اب وہابنظریہ سے تنگ آکر مغربی ثقافت کا پرچار شروع کریدا ہے جس میں بے حیائي اور محرم نامحرم کے فرق کو بھی مٹادیا گیا ہے۔

News ID 1905873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha