مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات سے تین روز پہلے ہزاروں افراد نے وزیر اعظم نتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرئیلی وزیراعظم نتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں تین روز بعد ہونے والے انتخابات دو سال کے اندر ہونے والے چوتھے انتخابات ہونگے، اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل میں عام انتخابات سے تین روز پہلے ہزاروں افراد نے وزیر اعظم نتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
News ID 1905748
آپ کا تبصرہ