17 مارچ، 2021، 9:35 AM

ہسپانوی محکمہ صحت کا برطانوی ویکسین آسٹرازینیکا کااستعمال معطل کرنے کا فیصلہ

ہسپانوی محکمہ صحت کا برطانوی ویکسین آسٹرازینیکا کااستعمال معطل کرنے کا فیصلہ

ہسپانوی محکمہ صحت نے خون گاڑھا ہونے یا بلڈ کلاٹس کے خدشے پر برطانوی ویکسین آسٹرازینیکا کااستعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہسپانوی محکمہ صحت نے خون گاڑھا ہونے یا بلڈ کلاٹس کے خدشے پر برطانوی ویکسین آسٹرازینیکا کااستعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس سے قبل یورپی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز نے بھی برطانوی ویکسین  آسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔یہ اقدام ناروے میں ویکسین کے استعمال کرنے والے لوگوں میں بلڈ کلاٹس کی رپورٹس پر کیا گیا۔

اسپین حکومت نے آسٹرازینیکا ویکسین 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ ویکسین 55 سال سے کم عمر افراد کو لگائی گئی جن میں سکیورٹی فورسز، اساتذہ، محکمہ صحت کے افراد شامل ہیں۔

آسٹرازینیکا ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی اولین رپورٹس آسٹریا میں سامنے آئی تھیں جس سے تشویش کی لہر پیدا ہوئی اور کچھ یورپی ممالک نے اس کا استعمال تحقیقات کے اختتام تک روک دیا ۔شمالی اٹلی میں بھی ویکسین کا استعمال احتیاطی تدبیر کے طور پر 14 مارچ کو روک دیا گیا تھا اور وہاں اس کی خوراک لینے والے ایک ٹیچر کی موت کی وجہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا گیا۔

News Code 1905690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha