5 مارچ، 2021، 6:13 AM

ترکی کا امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

ترکی کا امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےامریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے خود ترکی پر بھی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےامریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے خود ترکی پر بھی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خراج ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی لہذا اسے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

News Code 1905524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha