19 فروری، 2021، 11:01 AM

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست

 پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست

پاکستان میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر بجلی مہنگی  کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)  نے نیپرا میں درخواست جمع کروادی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے، سی پی پی اے نے درخواست کی ہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑرہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔

سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں فیول لاگت 6 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، ‏18 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے 8 روپے اورقدرتی گیس سے 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی،  ‏27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزکی نذرہوگئی۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سےمتعلق درخواست پر25 فروری کوسماعت کرےگا، اور منظوری کی صورت میں صارفین پر9 ارب روپےسےزائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

News Code 1905332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha