9 فروری، 2021، 3:41 PM

ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے/ ملکی طاقت کے اضافہ پر تاکید

ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے/ ملکی طاقت کے اضافہ پر تاکید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپاہ کی توجہ ملکی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی کی کامیابی  کی 42 ویں بہارکے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپاہ کی توجہ ملک کی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے۔

سپاہ نے اپنے بیانمیں انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نےاستقامت اور پائداری کے ساتھ گذشتہ 42 برسوں میں انقلاب اسلامی کے خلاف دشن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے اورایرانی عوام  مستقبل میں بھی ہوشیاری اوربیداری کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں ملک کے استقلال اورترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران مختلف شعبوں میں ترقی اورپیشرفت کی سمت گامزن ہے۔ سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپاہ کی توجہ ملک کی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے اور ہم کسی کو ملک کی طرف آنکھ اٹھانےکی اجازت  نہیں دیں گے۔

News Code 1905191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha