مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی شیڈول ٹیسٹ میچز کی وجہ سے راولپنڈی شہر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی اور ٹریفک کی بندش اور جڑواں شہروں میں سفر کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میٹرو بس سروس کو بند کرنے سے ہزاروں کی تعدا د میں سفر کرنے والے مسافروں، طالب علموں اور شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب شہریوں کی آسانی کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کو شہر سے باہر نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ائر پورٹ کے پاس منتقل کردیں تاکہ شہریوں سکھ کا سانس لے سکیں، کرکٹ ملک کا مقبول ترین کھیل ہے ایک غیر ملکی ٹیم کے پاکستان کے آنے سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہوجاتی سکیورٹی کے نام پر روڈز کو بند کردیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ