مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ میانمار کی فوجی ایک سال میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ نے میانمار کے سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
News ID 1905086
آپ کا تبصرہ