29 جنوری، 2021، 12:57 PM

لال قلعہ میں گھسنے والے بی جے پی کے ایجنٹ تھے

لال قلعہ میں گھسنے والے بی جے پی کے ایجنٹ تھے

بھارت کے سابق وزیرداخلہ اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے حکمراں جماعت بی جے پی پرکسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال قلعہ میں گھسنے والے بی جے پی کے ایجنٹ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت سابق وزیرداخلہ اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے حکمراں جماعت بی جے پی پرکسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال قلعہ میں گھسنے والے بی جے پی کے ایجنٹ تھے۔ سابق وزیر داخلہ نے موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو لال قلعہ واقعہ کا براہ راست  ذمہ دار ٹھہرایا اوران کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر کے ذریعہ راہل گاندھی کو ذمہ دار قرار دیئے جانے پر چدمبرم نے کہا کہ " مس انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر" کی باتوں پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔کانگریس نےخفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کیلئے بھی مرکزی وزیرداخلہ ہی کو جواب دہ ٹھہرایا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ریلی کے دوران ہونےوالے تشدد کے واقعہ پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ راہل گاندھی کو مورد الزام ٹھہرائے جانے کے بعد اب کانگریس نے بی جے پی کو گھیرا ہے اور براہ راست وزیرداخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سابق وزیرداخلہ، ممتاز قانون داں اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا، اس کیلئے امیت شاہ ذمہ دار ہیں، اسلئے انہیں فوری طور پر ا پنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لال قلعہ میں گھسنے والے بی جے پی ہی کے ایجنٹ تھے جو کسانوں کی تحریک کو سبوتاز کرنا چاہتے تھے۔

News ID 1905028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha