22 جنوری، 2021، 11:39 AM

ایران کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے بغداد میں دہشت گردانہ حملے کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی کے نام اپنے خط میں بغداد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ ایرانی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایران ماضی کی طرح  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ  بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی اسپیکر نے بغداد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں  کی پشت پر امریکہ ، اسرائيل اور ان کے اتحادی عربوں کا ہاتھ ہے۔

News ID 1904920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha