19 جنوری، 2021، 2:19 PM

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل کردیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل کردیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل طے پانے والا ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا ہے۔

امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات  کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو متحدہ عرب امارات  آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔  واضح رہے کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفاتری تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی غداری کا ثبوت فراہم کیا۔

News Code 1904882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha